ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ناک مقابلوں میں بہترین کارکردگی کرے گا جرمنی:نیور

ناک مقابلوں میں بہترین کارکردگی کرے گا جرمنی:نیور

Sun, 26 Jun 2016 12:16:39  SO Admin   S.O. News Service

للی، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) جرمنی کے گول کیپر مینوئل نیویر کا خیال ہے کہ عالمی چمپئن ٹیم یورو 2016میں اپنے سست آغاز کو پیچھے چھوڑ کر ناک میں دباؤ کو آسانی سے برداشت لے گا۔جرمنی کو آخری 16 کے مقابلے میں اتوار کو سلوواکیہ سے بھڑنا ہے،جوچم لو کی ٹیم نے گروپ سی میں اکرین اور شمالی آئرلینڈ کو شکست دی اور پولینڈ کے ساتھ ڈرا کھیلا،وہ اپنے گروپ میں سب سے اوپر رہ کر آخری 16میں پہنچا ہے۔اس درمیان اس نے صرف ایک گول کھایا لیکن نیویر جانتے ہیں کہ جرمن ٹیم سے اب بہتر کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔اسے سلاواکی ٹیم کا سامنا ہے جس نے آزادی حاصل کرنے کے بعد پہلی بار یورو کے ناک میں جگہ بنائی ہے۔نیویر نے کہا کہ ہم ایسی تین ٹیموں سے کھیلے ہیں جنہوں نے اپنی پوری طاقت ڈفینس میں جھونک دی تھی۔اس طرح کے میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا ہے۔اکرین اور شمالی آئرلینڈ جیسی ٹیموں کو ہرانا آسان نہیں تھا،ہم گروپ میں سب سے اوپر رہے لیکن اب ناک ہے اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ہماری ٹیم اہم میچوں میں ہمیشہ اچھی کارکردگی کرتی ہے،ہم نے پہلے بھی ایسا دیکھا ہے،ہم اپنا سو فیصد دیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ لوگ ہم سے کیا توقع کر رہے ہیں۔


Share: